لاہور(کرائم سیل) تمام تر دعووں کےباوجودگزشتہ سال کی نسبت پہلے 8ماہ کے دوران 25فیصد کرائم بڑھ گیا. رواں سال صوبہ بھر میں پولیس مقابلوں کے دوران لاہورمیں 80سمیت 283کریمنلزمارے گئے۔88ہزارسے اشتہاریوں میں بارہ ہزار651اے کیٹگری کے اشتہاری پکڑے گئے۔
گزشتہ سال کی نسبت پولیس مقابلوں میں 40فیصد اضافہ ہوا اور کریمنلزکی بڑے پیمانے پرگرفتاریوں کےباوجودوارداتیں بڑھ گئیں۔رواں سال ابتک تھانوں میں گزشتہ سال کی نسبت سوا 2لاکھ اضافی مقدمات درج ہوئے۔گزشتہ سال 5لاکھ 55ہزار مقدمات درج ہوئے جبکہ رواں سال 7لاکھ 68ہزار مقدمات ہوچکے ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس افسران کے تمام تر دعووں کے باوجود کارکردگی بہتر بنانے کی ضرورت ہے، بڑھتا ہوا کرائم ریٹ آئی جی پنجاب کی ویلفئیر اور ترقیوں کی کاوشوں کو دھندلانے لگی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت کا جعلی،سمگل شدہ، غیر قانونی ادویات کے خلاف ملک گیر آپریشن کا فیصلہ