حکومت کا جعلی،سمگل شدہ، غیر قانونی ادویات کے خلاف ملک گیر آپریشن کا فیصلہ

حکومت کا جعلی،سمگل شدہ، غیر قانونی ادویات کے خلاف ملک گیر آپریشن کا فیصلہ

اسلام آباد(ہیلتھ رپورٹر) وزارت صحت نے جعلی، غیر قانونی، اور اسمگلڈ ادویات کے خلاف ملک گیر کریک ڈاون کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر سے جعلی، اسمگلڈ اور غیر قانونی ادویات سے متعلق شکایات ملنے پر نگراں حکومت نے غیر قانونی ادویات کے خلاف ملک گیر آپریشن کا فیصلہ کر لیا ہے۔سی ای او ڈریپ ڈاکٹر عاصم رؤف کی ہدایت پر ڈریپ کے صوبائی دفاتر اور صوبائی چیف ڈرگ انسپکٹرز کو مراسلے ارسال کر دیے گئے ہیں، جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ جعلی اور اسمگلڈ ادویات کی ترسیل، اسٹوریج، ڈسٹری بیوشن اور فروخت فوری روکی جائے۔
ڈریپ کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومتوں کے تعاون سے ملک بھر میں سرویلنس جاری ہے، غیر قانونی ادویات کے خاتمے کے لیے اقدامات جاری ہیں، صوبائی ٹیموں کو میڈیس مارکیٹ میں سرویلنس بڑھانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
ڈریپ مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ ملک بھر میں فارمیسی اور میڈیکل اسٹورز کی نگرانی کی جائے، اور آپریشن کے لیے وفاق اور صوبائی میڈیسن انسپکٹوریٹ میں تعاون بڑھایا جائے گا، اور قانون شکن عناصر کے خلاف ڈریپ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں:افغان سرزمین پاکستان پر حملوں کے لئے استعمال ہوتی ہے ،اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب منیر اکرم کا الزام

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں