لندن(سٹاف رپورٹر)جنرل(ر) عبدالقیوم نے کہا کہ ملک کو مشکل ترین حالات سے نکالنا نواز شریف کی ترجیح ہے۔
جنرل (ر)عبدالقیوم نے نواز شریف سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو ہی وطن واپس آئیں گئے،میاں نواز شریف پارٹی کے سربراہ ہیں ضروری سمجھا کہ ان کے ساتھ ملاقات ہو،ملک کو مشکل ترین حالات سے نکالنا ان کی ترجیح ہے،پاکستان کو معیشت اور دہشت گردی کا سامنا ہے،بین الاقوامی روابط میں اچھی سفارتکاری سے پاکستان کو آگے لانا ہے۔جنرل(ر)عبدالقیوم نے کہا جب نوازشریف وزیر اعظم تھے تو ہم نے گورنر کو تبدیل نہیں کیا کیونکہ نواز شریف نے کہا کہ ہم نے ملک کو آگے لیکر جانا ہے،آزاد کشمیر کے حوالے سیاسی رہنماوں نے کہا تحریک عدم اعتماد لائی جائے لیکن نواز شریف نے انکار کر دیا۔جنرل (ر)عبدالقیوم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے کہا پہلے ملک کو انرجی کے درپیش مسائل اور دہشت گردی سے نمٹنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عوام کو ایک بار پھر کرنٹ لگانے کی تیاری،بجلی کی قیمت میں 1.82روپے اضافے کی سفارش