کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم کے رہنما مصطفی کمال و دیگر کیخلاف ریفرنس سماعت کیلئے مقرر ہو گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق احتساب عدالت نے مصطفی کمال اور دیگر ملزموں کو 4نومبر کیلئے نوٹس جاری کر دیے ،ملزمان پر پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا الزام ہے ،ریفرنس میں نامزد دیگر ملزمان میں افتخار قائم خانی ،فضل الرحمان وغیرہ شامل ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں : عوام کو ایک بار پھر کرنٹ لگانے کی تیاری ،بجلی کی قیمت میں 1.82روپے اضافے کی سفارش