لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی میڈیا نے پاکستان کیخلاف نیا پروپیگنڈا شروع کر دیا ،سکھ رہنما کے قتل کا الزام پاکستانی خفیہ ایجنسی پر لگانے لگا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی میڈیا پر پاکستان کیخلاف نیا پرپیگنڈا شروع ہو چکا ہے ،آئی ایس آئی پر الزام لگایا جا رہاہے کہ اس نے سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کو قتل کرایا ۔یاد رہے کہ ہردیپ سنگھ کے قتل کے بارے میں تمام شواہد سامنے آ چکے ہیں کہ اس کو بھارتی ایجنسی ”را“ نے قتل کرایا ،کینیڈا بھی بھارت پر اس حوالے سے باضابطہ طور پر الزام لگا چکا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : سمگلرز اور ہنڈی حوالہ کے بعدکرنسی کے ذخیرہ اندوزوں کی شامت