اسحاق ڈار کو چوتھی مرتبہ وزیر بننے کا جنون تھا،مفتاح اسماعیل برس پڑے

اسلام آباد(نیوز رپورٹر) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، اسحاق ڈار پر برس پڑے،ایسی بات کہہ دی کہ لندن میں بیٹھے میاں نواز شریف بھی غصے سے تلملا اٹھیں۔

یہ بھی پڑھیں:سراج الحق نے نگران حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ’اوقات ‘یاد دلا دی
پاکستان ٹائم کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ میرے خلاف شوز کرائے جاتے، ٹوئٹس ہوتے تھے میں سب سمجھتا تھا،اسحاق ڈار کو چوتھی مرتبہ وزیر بننے کا جنون تھا،وہ لندن میں بیٹھ کر بہت مزاحمت کرتے تھے اس وجہ سے آئی ایم ایف پروگرام میں تاخیر ہوئی۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ایک روپیہ پیٹرول بڑھنے پر جنگ کی باتیں کی جاتی تھیں۔جو بھی سیاسی حکومت آتی ہے مزید قرض بڑھا دیتی ہے،نوٹ چھاپنے،غلط ٹیکسز اور قرض بڑھانے کی وجہ سے مہنگائی ہے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آج سیاست بس اقتدار یا مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنانے کو رہ گئی ہے،ایک دوسرے کی پگڑیاں اچھالنا چھوڑیں تو ملک ترقی کرے گا،پاکستان کی تین بڑی پارٹیاں اس وقت کچھ ڈیلیور نہیں کر پا رہیں،تینوں پارٹیاں عوام کے مسائل اور مہنگائی پر بات نہیں کر رہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم یہ سمجھتے ہیں ایک نئی پارٹی کی گنجائش ضروری ہے،شاہد خاقان عباسی،مصطفی نواز کھوکھر،لشکری رئیسانی ساتھ ہیں،خواجہ محمد ہوتی سمیت ملک بھر سے دیگر اور لوگ بھی ساتھ ہیں۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہم نے تعین کر لیا ہے کہ سیاسی پارٹی کی ضرورت اس وقت ہے،ہم نے ابھی یہ تعین نہیں کیا کہ پارٹی قیادت کس کے پاس ہونی چاہیے،گفتگو کر رہے ہیں کہ کیا عوام ہم میں قیادت دیکھتی ہے،ٹیکنو کریٹ باتیں کرنا اور مسائل سمجھنے کے ساتھ لوگوں کو قائل کرنا بھی ضروری ہے،عوام چاہیں گے تو ہم انشا اللہ عوام کے ساتھ چلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : شاندانہ گلزار عدالت میں پیش ،شہریارآفریدی غیر حاضر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں