senate ijlas

پیپلز پارٹی کا سینٹ اجلاس بلانے کا مطالبہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی نے ایک بار پھر چیئرمین سینٹ سے سینٹ اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز پارٹی نے صادق سنجرانی سے ایوان بالا کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا ،چیئرمین سینٹ کے نام خط میں گزشتہ ریکوزیشن کو مسترد کرنے کی بابت بھی پوچھا گیا ہے ۔یاد رہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے سینٹ اجلاس بلانے کیلئے کئی بار مطالبہ کیا گیا جسے چیئرمین سینٹ کی جانب سے مسترد کر دیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں : ”نگران حکومت کیوں بڑے فیصلے کر رہی ہے “

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں