کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ نگران حکومت محدود مدت کیلئے ہے ،اس کا بڑے فیصلے کرنا پریشان کن ہے ۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت نے کہا کہ بڑے فیصلے کرنا نگران حکومت کا مینڈیٹ نہیں ،ہم ملک میں جاری ظلم کیخلاف اب کراچی میں دھرنا دینگے ،جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ مہنگائی پاکستان میں ہے ،بجلی بلوں کے نام پر سرکاری ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے ،شہری اپنے بل کی ادائیگی کے ساتھ چوروں کا بل بھی ادا کرنے پر مجبور ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں : شاندانہ گلزار عدالت میں پیش ،شہریارآفریدی غیر حاضر