راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف کا اڈیالہ جیل میں مکمل طبی چیک اپ کر لیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق میڈیکل افسر نے عمران خان کابلڈ پریشر ،دل کی دھڑکن اور شوگر چیک کی ،جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کو بہتر کلاس فراہم کر دی گئی ،ٹی وی ،اخبار اور خدمت گار فراہم کر دیا گیا ۔عمران خان کے اڈیالہ جیل منتقلی کے بعد اٹک کے دو ماہ سے بند راستے کھول دیے گئے ۔
یہ بھی پڑھیں : نگران وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ عدالت میں طلب