لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ( ن) کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی اور تیاریوں کے سلسلے میں پارٹی قیادت نے مسلم لیگ کی چیف آرگنائزر و سینئر نائب صدر مریم نواز کو خصوصی ٹاسک سونپ دیئے جبکہ خواتین کو ہراول دستہ کا کردار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، مریم نواز پارٹی کی خواتین ونگ کو فوری طور پر مزید فعال اور متحرک کریں گی۔ بتایاگیا ہےکہ لندن سے واپسی پر مریم نواز اپنے پلان پر عمل درآمد شروع کریں گی اور اس سلسلے میں خصوصی اجلاس بھی بلائیں گی ، گزشتہ انتخابات میں مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والی خواتین رہنماں کو خصوصی ٹاسک سونپے جائیں گے جواپنے علاقوں میں گھریلو اور خصوصا نوجوان خواتین تک پارٹی کا پیغام پہنچائیں گی۔ یہ تیاریاں اور استقبال پارٹی ٹکٹ لینے یا مخصوص نشستوں پر ایوان میں پہنچنے کی خواہشمند خواتین کیلئے بھی امتحان ہوگا کیونکہ ذرائع کہتے ہیں کہ ٹاسک پورے کرنے والی خواتین رہنماں کو آئندہ عام انتخابات میں مخصوص نشستوں کے لئے نامزد کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:اٹک جیل میں1گھنٹہ ملاقات