اسلام آباد(سٹاف رپورٹر )وزارت مذہبی امور نے حج پالیسی 2024 تیار کر لی جس کی آئندہ دنوں میں کابینہ سے منظوری لیے جانے کا امکان ہے ۔ نگران وزیرمذہبی امورانیق احمد نے بتایا حج پالیسی میں 40 روز کے حج سمیت کم مدت کا حج بھی شامل ہوگا، عازمین حج کو مخصوص رنگ اور ڈیزائن کے 2 سوٹ کیس دیئے جائیں گے، سوٹ کیس پر کیو آر کوڈ کی صورت میں عازمین حج کے کوائف موجود ہوں گے۔ ان کا کہناتھاکہ عازمین حج اب ہر وقت پاکستان میں اہل خانہ سے رابطے میں رہ سکیں گے، عازمین کو پہلی مرتبہ خصوصی موبائل پیکج دیا جائے گا، سعودی عرب کی موبائل فون کمپنی سے معاہدہ طے پا گیا ہے، پاکستانی عازمین رومنگ کے بغیر ہی موبائل فون پرآڈیو، ویڈیو کال کرسکیں گے او ر حج پیکج میں اس مد میں بھی چار ہزار روپے شامل ہوں گے ۔
