لاہور(وقائع نگار)علی محمد خان کو تحریک انصاف نے اہم ذمہ داری سونپ دی اور ان سمیت چار افراد کو پارٹی ترجمان مقرر کردیا۔ پی ٹی آئی اعلامیے کے مطابق شعیب شاہین اور رئوف حسن کو بھی پاکستان تحریک انصاف کا ترجمان مقرر کردیا گیا ہے، یہ لوگ قانونی اور سیاسی امور پر پارٹی موقف سے آگاہ کریں گے۔خیال رہے کہ شعیب شاہین پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم کے رکن اور پارٹی چیئرمین کے وکیل ہیں۔
