پرویز الہی کیخلاف ایک اور کیس میں  تحقیقات دوبارہ شروع کردی گئیں

پرویز الہی کیخلاف ایک اور کیس میں  تحقیقات دوبارہ شروع کردی گئیں

لاہور(کرائم رپورٹر) محکمہ جنگلات کی اراضی ایک نجی ٹائون کومنتقل کرنے کے کیس میں پرویز الہی پھر شکنجے میں آگئے ، راولپنڈی کے نجی ٹان مالکان اور لینڈ ریونیو افسران سمیت 14افراد کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ نیب ذرائع کے مطابق پرویز الہی پر راولپنڈی کے قریب تخت پری جنگل کی اراضی غیر قانونی طور نجی ٹائون کو منتقل کرنے کا الزام ہے، نیب نے ان افسران کے اثاثہ جات کی تفصیلات ڈپٹی کمشنرز اسلام آباد، لاہور، کراچی، گوادر، ملتان، راولپنڈی، کوئٹہ اور پشاور سے طلب کی ہیں،اس کے علاوہ اٹک، شیخوپورہ، جہلم، میانوالی، پاکپتن، فیصل آباد اور ڈی سی گوجرانوالہ سے بھی تفصیلات طلب کرلی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں سال ایک پرچہ نہیں ہوا تھا لیکن ایک سال میں کورٹ کچہری دیکھ لی‘ شاہ محمود قریشی کا صبر بھی جواب دینے لگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں