maqbool baqir

نگران وزیر اعلیٰ سندھ ان ایکشن ،ڈی جی کالجز سمیت 4افسران معطل

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) غفلت اور نااہلی کی بنیاد پر ڈی جی کالجز سمیت چار افسران کو معطل کر دیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ نے کالج النور کے دورے کے بعد ایکشن لیا ،گریڈ 20کے ڈی جی کالجز شاداب حسین ،پرنسپل مسز زاہدہ بیگم ،گریڈ 19کی وائس پرنسپل ،لیکچرار اسلامک سٹڈیز عشرت العین کو معطل کر دیا گیا ۔نگران وزیر اعلیٰ مقبول باقر نے کہا ہے کہ کالج کے حالات بہت تکلیف دہ ہیں ،تعلیم کے معاملے پر کوئی غفلت برداشت نہیں کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں : شیخ رشید کی فوری رہائی کا حکم جاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں