nawaz sharif

نواز شریف جیل جانے کو تیار

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ کے قائد نواز شریف ریلیف نہ ملنے کی صورت میں جیل جانے کو تیار ہو گئے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ن لیگ نے نواز شریف کی پاکستان واپسی کے حوالے سے حکمت عملی تشکیل دیدی ،کیسز سے نمٹنے اور الیکشن پلان ترتیب دے دیا گیا ،نواز شریف کی لیگل ٹیم کے سربراہ اعظم نذیر تارڑ ہوں گے ۔نواز شریف کی واپسی سے دو دن قبل درخواست ضمانت عدالت میں جمع کر دی جائے گی ،اسلام آبا د ہائیکورٹ سے ریلیف کی درخواست کی جائے گی ،لیگل ٹیم نیب کی سزاﺅں کے حوالے سے اپیلوں کی جلد سماعت کی درخواست کرے گی ۔

یہ بھی پڑھیں : آمدن سے زائد اثاثے،اسحاق ڈار کیخلاف ریفرنس دوبارہ کھل گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں