اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) احتساب عدالت میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس دوبارہ کھل گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کو 10اکتوبر کو طلب کر لیا ،جج محمد بشیر نے سابق وزیر خزانہ کو نوٹس جاری کر دیا ۔یاد رہے کہ نیب آرڈیننس کے بعد احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کا کیس بند کر دیا تھا جو اب سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد دوبارہ کھل گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی خواتین کی رہائی کے بعد پھر گرفتاری