لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ کوشش ہو گی کہ ورلڈ کپ جیت کر لائیں ،ہماری تیاری بھرپور ہے عالمی ایونٹ میں بہتر کارکردگی پیش کرنے کی کوشش کریں گے ۔
لاہور میں پریس کانفرنس میں بابر اعظم نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ ایشیا کپ کی غلطیاں ورلڈ کپ میں نہ دہرائیں ،ورلڈ کپ میں ٹیم کی قیادت کرنا میرے لیے اعزاز ہے ،قوم سے اپیل ہے کہ وہ قومی ٹیم کی کامیابی کیلئے دعا کرے ۔
یہ بھی پڑھیں : کرکٹ ورلڈکپ ،امپائرز اور ریفریز کی تقرری کا اعلان کردیا گیا