marium aurangzeb

مریم اورنگزیب کاسرفراز بگٹی کو کرارا جواب

لاہور (سیاسی رپورٹر ) مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کونواز شریف بارے بیان پر کرارا جواب دے دیا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ سرفراز بگٹی صاحب جتنا آپ کا سیاسی قد ہے اتنی بات کریں، نواز شریف نے ائیرپورٹ سے کہاں جانا ہے یہ نہ آپ کا مسئلہ ہے اور نہ آپ کا فیصلہ،اپنی فورس اور تیاری عوام کو تحفظ اور امن فراہم کرنے کے لئے استعمال کریں .قائد نواز شریف نے 21 اکتوبر کو ایئرپورٹ سے کہاں جانا ہے؟ یہ نواز شریف اور عوام کا فیصلہ ہوگا۔ .نواز شریف اس ملک کے تین بارمنتخب وزیراعظم ہیں جن پر جھوٹے کیس بنا کر بے بنیاد الزام لگا کر ناحق سزا دی گئی۔ نواز شریف سے انتقام اور دشمنی لیتے لیتے ملک کا ہر شعبہ برباد کر دیا، عوام کو بھوکا اور بے روزگار کر دیا گیا،جس کرسی پہ تھوڑی مدت کے لئے بیٹھے ہیں اسے “تاحیات” سمجھنے کی غلط فہمی سے باہر آجائیں، نواز شریف کی نہیں ملک کی فکر کریں۔

یہ بھی پڑھیں : رانا ثنا کی نگران وزیر داخلہ کو دھمکی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں