اسلام آبا د(مانیٹرنگ ڈیسک) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ہم جلد انتخابی عمل میں داخل ہونے جا رہے ہیں ،یقین دلاتا ہوں کہ انتخابی عمل صاف شفاف اور آزادانہ ہو گا ۔
ترک ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں پر امن احتجاج ہر کسی کا حق ہے تاہم تشدد آمیز مظاہروں کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی ،انتخابی حلقہ بندیاں آئینی ضرورت ہیں ،پاکستان آزاد اور خود مختار ملک ہے ہم اپنے قومی مفاد میں فیصلے کرتے ہیں ۔
نگران وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان امریکہ پر سازش کے بیانیہ سے خود ہی پیچھے ہٹ گئے ،الیکشن میں کسی جماعت کی حمایت یا مخالفت نہیں کریں گے ،فوج ایک منظم ادارہ ہے ،مختلف امور میں اس کی مدد لینا پڑتی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : عمران خان کو ایک دن بھی جیل میں رکھنا زیادتی ہے،لطیف کھوسہ