اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ سائفر کیس میں 10اکتوبر تک کے جوڈیشل ریمانڈ کا کوئی جواز نہیں بنتا ،عمران خان کو ایک دن بھی جیل میں رکھنا زیادتی ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ اصل سائفر آج بھی کوڈڈ الفاظ میں فارن منسٹری میں موجود ہے ،کہا جا رہا ہے کہ عمران خان سائفر لے گئے جو غلط ہے ،شہباز شریف کی موجودگی میں بھی نیشنل سیکیورٹی کونسل میں خط سب نے پڑھا ،کوئی چالان نہ آئے تو آج چیئرمین پی ٹی آئی کو رہا کیا جانا چاہیے ۔
یہ بھی پڑھیں : سائفر کیس ،عمران خان ،شاہ محمود کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع