لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ نگران وزیر داخلہ کو دھمکانے لگے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق رانا ثنا نے کہا ہے کہ’ سرفراز بگٹی صاحب بیان دینے سے پہلے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا انجام دیکھ لیں،نواز شریف کے بارے میں بیان دیکر اپنا قد بڑھانے کی کوشش نہ کریں ‘،نواز شریف کیخلاف سازش کا خمیازہ عوام اور ملک نے بھگتا ہے۔لیگی رہنما نے کہا کہ نواز شریف کی فکر چھوڑیں اور اپنے کام پر توجہ دیں ،نواز شریف نے ائیرپورٹ سے کہاں جانا ہے یہ وزیر داخلہ کا نہیں عوام کا فیصلہ ہو گا ۔
یہ بھی پڑھیں : عمران خان کا اڈیالہ جیل منتقل ہونے سے انکار