ن لیگ نے تمام پارٹی رہنمائوں کو 3روز کے اندر وطن واپسی کی ہدایت کردی

ن لیگ نے تمام پارٹی رہنمائوں کو 3روز کے اندر وطن واپسی کی ہدایت کردی

لاہور (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) نے بیرون ممالک موجود پارٹی رہنمائوں کو تین روز کے اندر وطن واپسی کی ہدایت کر دی لیکن جن لوگوں کو ہدایت کی گئی ہے ، ان میں لندن میں موجود مرکزی قیادت کا نام نہیں ۔ سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کے تمام سینیٹرز، سابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور مقامی رہنما اپنی مکمل توجہ اور محنت قائد مسلم لیگ (ن) کے پاکستان میں استقبال کی تیاریوں میں صرف کریں، 21اکتوبر سے پہلے بیرون ملک سفر سے گریز کریں، لندن جانے والے احباب بھی فی الوقت اپنے پروگرام کو منسوخ کر کے عوامی موبلائیزیشن کے لئے اپنے حلقوں میں بھرپور وقت دیں۔

یہ بھی پڑھیں:سکھ رہنما کے قتل اور بھارت کیخلاف بلوچستان کی سکھ برادری بھی سڑکوں پر نکل آئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں