لاہور (وقائع نگار) جمعیت علما اسلام لاہورسٹی کے امیر محمد افضل خان وغیرہ نے کہا ہے کہ ہماری واحد جماعت ہے جس کی قیادت نیب ریڈار پر نہیں،نیب کے دو بارہ کیس کھلنے پر وہی لو گ پر یشان ہیں جنہو ں نے ملک کو باپ داد کی جا گیر سمجھ کر لو ٹا،سیا سی میدان میں صر ف جے یو آئی کی قیادت ہی ہے جس پر کو ئی کرپشن اور بدعنوانی کا سیاہ دھبہ نہیں ۔ اپنے ایک بیان میں ان کاکہناتھاکہ جے یو آئی کی قیادت پر ہر طر ف سے تنقید کرنے والو ں کوہمیشہ منہ کی کھانا پڑی ،تحقیقا تی اداروں نے ہر طرح سے چھان بین کی مگر مو لانا فضل الرحمن اور جے یو آئی کے کسی رہنما پر کر پشن ثابت نہیں کر سکے،عوام اب عام انتخابات میں ملک اور قوم کے پیسے سے عیا شیاں کرنے والو ں اور کر پشن میں مقابلہ بازی کرنے والو ں کی بجائے جے یو آئی کے امیدواروں کو ووٹ دے کراسمبلیوں میں پہنچا ئیں اور ملک کو تر قی و خو شحالی کی شاہراہ پر گامز ن کریں۔
یہ بھی پڑھیں:سکھ رہنما کے قتل اور بھارت کیخلاف بلوچستان کی سکھ برادری بھی سڑکوں پر نکل آئی