لاہور (عدالتی رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے نیلم جہلم سرچارج اور پی ٹی وی فیس کی وصولی کے خلاف درخواست پر فیصلہ سنادیا اور درخواست گزار کو نیپرا سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سرچارجز لگانا یاہٹانا لیسکو کا اختیار نہیں،نیپرا سے رجوع کریں۔ہائیکورٹ کے جسٹس فیصل زمان خان نےدرخواست پر فیصلہ سنایا۔ یادرہے کہ درخواست گزار نے کہاتھاکہ بجلی کے بلوں میں نیلم جہلم سرچارج اور پی ٹی وی فیس وصولی کا جواز نہیں، دودہائیوں سے نیلم جہلم سرچارج کا عوام الناس کوکوئی فائدہ نہیں پہنچا، اکثر آبادی نے کبھی پی ٹی وی دیکھا ہی نہیں جبکہواپڈا کا کام بجلی کی ترسیل اور اسی نوعیت کے انتظامی امور سنبھالنا ہے، ڈھکے چھپے ٹیکسز کے نام پر ہزاروں روپے کاٹیکس عائدکیاجارہا ہے ، ایسے ٹیکس کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:سکھ رہنما کے قتل اور بھارت کیخلاف بلوچستان کی سکھ برادری بھی سڑکوں پر نکل آئی