بشریٰ بی بی کے سابق شوہرخاور مانیکا کی گرفتاری کا معاملہ، اینٹی کرپشن کی وضاحت بھی آگئی

بشریٰ بی بی کے سابق شوہرخاور مانیکا کی گرفتاری کا معاملہ، اینٹی کرپشن کی وضاحت بھی آگئی

لاہور (کرائم رپورٹر) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے ) امیگریشن نے بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کو بیرون ملک جانے سے روکا اور اس سلسلے میں اب اینٹی کرپشن کی وضاحت بھی آگئی ہے جس میں بتایاگیا ہے کہ سرکاری رقبہ پر ناجائز تعمیرات کے الزام پر خاور فرید مانیکا کو گرفتارکر لیا۔ یادرہے کہ خاور مانیکا کو دبئی جاتے ہوئے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ایف آئی اے نے روک کر اینٹی کرپشن ٹیم کے سپرد کردیا تھا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ سٹاپ لسٹ میں نام ہونے کی وجہ سے انہیں روک لیا گیا۔ ترجمان اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے مطابق خاور فرید مانیکا کے خلاف ڈپٹی کمشنر کے ریفرنس پر انکوائری کر رہے ہیں، خاور مانیکا نے قبرستان کی جگہ پر غیر قانونی شادی ہال تعمیر کیا اور26دکانیں بھی بنالیں، وہ ایک عرصے سے پیر اسلام قبرستان حویلی لکھا کی زمین پر ناجائز قابض ہیں اور اب ملک سے فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے ۔

یہ بھی پڑھیں:سکھ رہنما کے قتل اور بھارت کیخلاف بلوچستان کی سکھ برادری بھی سڑکوں پر نکل آئی

Enter

You sent

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں