تحریک انصاف عتاب کا شکار،ایم کیو ایم نے انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں،الیکشن آفس قائم

تحریک انصاف عتاب کا شکار،ایم کیو ایم نے انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں،الیکشن آفس قائم

کراچی(سٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے عام انتخابات کی تیاریاں شروع کردی اور اس سلسلے میں ماڑی پور میں الیکشن ا?فس کا افتتاح کردیا گیا لیکن ابھی تک عتاب کا شکار تحریک انصاف کی طرف سے کوئی سرگرمی دکھائی نہیں دی اورنہ ہی باضابطہ کہیں نیا الیکشن آفس بنا۔ ادھرالیکشن ا?فس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم کو ختم کرنے والے خود مٹ رہے ہیں، ہم سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں، الیکشن میں ایسے افراد کو آگے لائیں گے جنہوں نے پاکستان کا دکھ دیکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ن لیگ کا دفتر جلانے کا کیس،اعجاز چوہدری 14روزہ ریمانڈ پر جیل روانہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں