جیل حکام نے عمران خان کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی تردید کردی

جیل حکام نے عمران خان کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی تردید کردی

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ایک جیل سے دوسری میں منتقلی معمہ بن گئی، اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی تردید کردی گئی۔ اڈیالہ جیل حکام نے چئیرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی خبر کی تردید کی ہے اور کہا کہ ہے کہ عمران خان کو تاحال اڈیالہ جیل منتقل نہیں کیا گیا،عمران خان تاحال اٹک جیل میں موجود ہوں گے، عدالت کا حکم ملتے ہی اس پر عمل درآمد ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں