کوئٹہ(سٹاف رپورٹر ) کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل میں ملوث ہونے پر بھارت کے خلاف بلوچستان کی سکھ برادری بھی سڑکوں پر نکل آئی اور مظاہرین نے کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے ہردیپ سنگھ کے قاتلوں کو جلد سے جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کردیا۔ پاکستان ٹائم کے مطابق سکھ برادری اور دیگر مقامی افراد نے بلوچستان کے شہر لسبیلہ پریس کلب کے سامنے کینیڈا میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ہاتھوں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ سکھ برادری نے بھارتیوں کے سکھوں پر دنیا بھر میں جاری مظالم کو اجاگر کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا اور کہاکہ کینیڈا میں ہمارے بھائی ہردیپ سنگھ نجر کو بے دردی سے قتل کیا جس کی بلوچستان کی سکھ کمیونٹی اور اقلیتی برادری شدید مذمت کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان اٹک سے اڈیالہ جیل منتقل