پی ٹی آئی خواتین کو رہائی نہ مل سکی،صنم جاوید سمیت دیگر رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار

لاہور(کرائم سیل )کور کمانڈر ہاوس حملہ کیس میں رہائی پانے والی پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی )کی خواتین کارکنوں سابق ایم این اے روبینہ جمیل اور صنم جاوید سمیت دیگر سات خواتین کو ایک بار پھر رہائی کے فوری بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم
”پاکستان ٹائم“کے مطابق کوٹ لکھپت جیل کے احاطے سے رہائی ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری نے ایس پی ماڈل ٹاون ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی قیادت میں رہا تحریک انصاف کی خواتین کو دوبارہی گرفتار کر لیا ہے ۔صنم جاوید کے والد کا کہنا ہے ہم لینے آئے تھے مگر یہاں ایس پی عمارہ شیرازی آگئی ہیں گرفتار کرنے، پولیس کہتی ہے کہ اٹھارہ پرچے ہیں، اب جس میں چاہیں گرفتار کر لیں، آپ کو کیوں بتائیں؟۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ کل پھر عدالت جائیں گے۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ صنم جاوید سمیت دیگر خواتین کو عسکری ٹاور حملہ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ گرفتاری کے فوری بعد انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔یاد رہے کہ لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کور ہاو¿س حملہ کیس میں خدیجہ شاہ سمیت 55 ملزمان کی ضمانتیں خارج جبکہ صنم جاوید سمیت 9 ملزموں کی ضمانت منظور کی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں : عمران ریاض خان بازیاب ،گھر پہنچ گئے
انسانی حقوق کی کارکن بیرسٹر خدیجہ صدیقی نے بتایا کہ صنم جاوید سمیت 5 خواتین اور 6 مرد کارکنان جنہیں اے ٹی سی لاہور نے 23 ستمبر کو 9 مئی مقدمے میں ضمانت دی تھی، انہیں مبینہ طور پر کوٹ لکھپت جیل سے دوبارہ گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتاری سے کچھ دیر قبل ہی خواتین کی رہائی کے روبکار جاری ہوئے تھے، لیکن اس سے قبل ہی پولیس کی نفری اور گاڑیاں گرفتاری کیلئے جیل پہنچ گئیں۔دوسری جانب صنم جاوید اور روبینہ جمیل سمیت دیگر ملزمان کی ضمانتیں منظور ہونے پر پراسیکیوشن نے انسداد دہشتگردی عدالت کا فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ضمانتیں خارج کروانے کی درخواست کی تیاری پر مشاورت جاری ہے، مصدقہ فیصلہ موصول ہوتے ہی درخواست دائر کر دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں