راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کواسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ عمران خان کو اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے,جیل قوانین کے مطابق سہولتیں بھی دے دی گئی ہیں ،اٹیچ باتھ والا کمرہ دیا گیا ہے ۔یاد رہے کہ آج صبح اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم جاری کیا تھا ۔
یہ بھی پڑھیں : عمران خان کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم