راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) چرچ آف پاکستان کے وفد کی آرمی چیف سے ملاقات ،جنرل عاصم منیر نے قومی ترقی میں مسیحی برادری کے کردار کو سراہا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے وفد سے گفتگو میں کہا کہ مسیحی برادری نے وطن عزیز کے دفاع کیلئے بڑھ چڑھ کر کردار ادا کیا ،تعلیم ،صحت اور فلاحی خدمات میں مسیحی برادری نے بہترین خدمات سرانجام دیں ۔آرمی چیف نے کہا کہ اسلام امن و آشتی کا مذہب ہے جس میں انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں ہے ،کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔مسیحی وفد نے پاک فوج کے انسداد دہشتگردی آپریشن کی تعریف کی ،اقلیتوں کیلئے سازگار ماحول بنانے میں پاک فوج کی کوششوں کو سراہا ۔
یہ بھی پڑھیں : پشاور جیل کے قیدی ٹک ٹاکر بن گئے،ویڈیوزسوشل میڈیا پراپلوڈ،انتظامیہ کی دوڑیں