کوہاٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) جنگل خیل میں فائرنگ کر کے خاتون سمیت تین افراد کو قتل کر دیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق کوہاٹ کے علاقہ جنگل خیل میں نامعلوم افراد نے خاتون سمیت تین افراد کو قتل کر دیا ،فائرنگ سے ایک شخص زخمی بھی ہوا ،پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ،ملزمان تہرے قتل کی واردات کے بعد فرار ہو گئے ،پولیس نے لاشیں قبضہ میں لیکر تحقیقات شروع کر دی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : جہلم میں بندروں کا حملہ ،3افراد زخمی