پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی دارالحکومت کی جیل میں بند قیدی موبائل پر ویڈیوز بنا کر ٹک ٹاک اور سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے لگے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پشاور سنٹرل جیل میں قیدی موبائل فون کا استعمال کرتے ہوئے اپنی ویڈیوز بناتے ہیں اور ان ویڈیوز کو سوشل میڈیا کے ٹک ٹاک سمیت مختلف پلیٹ فارمز پر اپ لوڈ کر دیتے ہیں ۔جیل کے ایک قیدی کے بھائی نے انتظامیہ کو خط میں بتایا ہے کہ قیدی جیل میں موبائل فونز کا بے ددریغ استعمال کرتے ہیں ،ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی جاتی ہیں ،ویڈیوز بنا کر مخالفین ان کے خاندان کو دھمکیاں دے رہے ہیں ،قیدیوں سے موبائل فونز لیے جائیں اور ان کے بھائی کو کسی اور جیل منتقل کیا جائے ۔خط ملنے پر انتظامیہ متحرک ہو گئی ،کمیٹی بنا کر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں : جہلم میں بندروں کا حملہ ،3افراد زخمی