لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ایوسٹین انجیکشن کی فروخت اور استعمال پر پابندی لگانے کا فیصلہ ،انجیکشن درآمد کرنے والی کمپنی کو حکم نامہ ارسال کر دیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ڈریپ زرائع کا کہنا ہے کہ رجسٹرز ایوسٹین انجیکشن کی ڈسٹری بیوشن پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ،پابندی کا مقصد صحت عامہ کا تحفظ یقینی بنانا ہے ۔ڈریپ نے درآمد کنندہ کمپنی کو ایوسٹین کا سٹاک فوری واپس اٹھانے کی ہدایت جاری کر دی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : انجیکشن کے باعث شہریوں کی بینائی جانے پر 11ڈرگ انسپکٹر معطل