کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سانحہ بلدیہ کیس میں ملزم حماد صدیقی ،تقی حیدر اور خرم نثار کے بینک اکاﺅنٹس منجمد کر دیے گئے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ حماد صدیقی کو واپس لانے کیلئے کیا اقدامات کیے گئے ،عدالت نے حمادکی آخری بار پاکستان آنے کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے سماعت 23اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔
یہ بھی پڑھیں : ماں بیٹا قتل ،لاشیں کنویں میں پھینک دیں