khawar manika

خاور مانیکا کو دبئی جاتے گرفتار کر لیا گیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) خاور فرید مانیکا کو امیگریشن حکام نے امارات ائیر لائن سے دبئی جانے سے روک کر گرفتار کر لیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ خاور مانیکا کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل ہے ،اینٹی کرپشن نے ان پر مقدمہ درج کرا رکھا ہے ،اسی لئے انہیں ائیر پورٹ پر روک کر حراست میں لے لیا گیا ۔ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق خاور مانیکا پر سرکاری زمین پر ناجائز تعمیرات کر کے قبضہ کرنے کا الزام ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : عمران ریاض خان بازیاب ،گھر پہنچ گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں