آصف زرداری کی پنجاب میں انٹری ، اہم رہنما پارٹی میں شامل ہو گئے

آصف زرداری کی پنجاب میں انٹری ، اہم رہنما پارٹی میں شامل ہو گئے

لاہور(وقائع نگار)سابق صدر آصف علی زرداری نے لاہور میں ڈیرے جما لیے، کئی اہم رہنما پیپلزپارٹی میں شامل ہو گئے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق آصف علی زرداری سے بلاول ہاﺅس لاہور میں مختلف سیاسی شخصیات نے ملاقات کی، اوکاڑہ سے سابق ایڈوائزر ٹو سی ایم میاں رشید بوٹی، حاصل پور سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر کامران خالد، چولستان سے ترکی میں ایجوکیشن اتاشی ڈاکٹر مشتاق احمد بھی سابق صدر سے ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔تمام سیاسی شخصیات نے پیپلز پارٹی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔خیال رہے کہ اس سے قبل راجہ منوراحمد سمیت سابق وزیراعلی پنجاب منظور وٹو کی صاحبزادی اور سابق وزیر خارجہ خورشید قصوری کی بہو آمنہ قصوری نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں