اسلام آباد(نیور رپورٹر )ملکی سیاست میں نئی جماعتوں کا اضافہ، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 2نئی سیاسی جماعتیں رجسٹر کرلیں۔
”پاکستان ٹا ئم “کے مطابق الیکشن کمیشن کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق خادمین سندھ جماعت کو رجسٹرکیا گیا جس کے مرکزی صدر عبدالفتح ہیں۔جبکہ الیکشن کمیشن نے پاکستان کسان لیبر پارٹی کو بھی رجسٹرکیا ہے جس کے چیئرمین مبشر مجید ہیں۔
