عمران خان کی عدالت میں پیشی، جیل انتظامیہ نے سیکیورٹی کا بہانہ بناتے ہوئے پیش کرنے سے انکار کر دیا

عمران خان کی عدالت میں پیشی، جیل انتظامیہ نے سیکیورٹی کا بہانہ بناتے ہوئے پیش کرنے سے انکار کر دیا

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی دارالحکومت کی سول عدالت میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی پیشی کا معاملہ، اہم پیش رفت سامنے آ گئی، اٹک جیل کی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین کو سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر عدالت میں پیش کرنے سے انکار کر دیا۔ پاکستان ٹائم کے مطابق ?عمران خان کو آج اسلام آباد کچہری پیش نہیں کیا جائے گا اٹک جیل سپریڈنٹ نے جوڈیشل مجسٹریٹ قدرت اللہ کے نام جوابی خط لکھا ہے کہ ” عمران خان کو اتنے طویل روٹ اٹک سے اسلام آباد کچہری لانا سیکیورٹی رسک ہے، عمران خان کی سیکیورٹی کی خاطر ان کو حاضری سے استثنی دیا جائے۔ سائفر کیس میں جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین جیل ٹرائل کر رہے ہیں ” آخری جملے میں جج صاحب کو بتانے کی کوشش کی گئی ہے کہ اگر آپ نے بھی ٹرائل کرنا ہے جیل ٹرائل کر لیں۔ یاد رہے کہ عدت میں نکاح کیس میں سول جج قدرت اللہ نے عمران خان کو سوموار(آج) کے روز اپنی عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کیا تھا جس کے بعد گرفتاری کے بعد پہلی مرتبہ سابق وزیراعظم کو جیل سے عدالت پیش کرنے کی امید پیدا ہوئی تھی جبکہ پی ٹی آئی کارکنان بھی اپنے قائد کے استقبال بارے پر جوش تھے تاہم سپرییٹنڈنٹ اٹک جیل نے عمران خان کو عدالت پیش کرنے سے معذرت کر لی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں