لاہور(وقائع نگار)چین کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچنے والے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ سموگ کے خاتمے کیلئے چینی ٹیم نے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے،چین میں ون ونڈو کے ذریعے ہر چیز کا این او سی ایک دن میں مل جاتاہے،اشیائے خوردونوش میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کاکہناتھاکہ دورہ چین کے دوران ٹیکنالوجی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا،تاریخی ورثے کو محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں،چین کی ٹیکنالوجی اورتجربے سے ہر شعبے میں استفادہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سموگ کے خاتمے کیلئے چینی ٹیم نے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ اس موقع پر نگران وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ چین سے کوئی مالی امداد نہیں مانگی ۔
