اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی) صدر آزادجموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بین الاقوامی دہشت گرد ہے،جب وہ 26 ستمبر کو نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرنے آئے گا تو میری نیو یارک اور امریکہ بھر میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں سے اپیل ہے کہ اس موقع پر وہ اقوام متحدہ کے سامنے مودی کے خلاف مظاہرہ کریں،اس سلسلے میں،میں سکھوں سے بھی کہوں گا کہ وہ کشمیریوں کے اس مظاہرے میں ان کے ساتھ شامل ہوں کیونکہ آج سے پہلے جب بھی میں نے اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے کشمیریوں کے مظاہروں میں شرکت کی تو سکھ کمیونٹی کے لوگ ہمارے ساتھ شریک ہوئے ہیں لیکن اب ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے بعد سکھوں کا بھی یہ ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے،اس لئے میری امریکہ میں مقیم بھارتی سکھوں،عیسائیوں اور مسلمانوں سے اپیل ہے کہ وہ مودی کے خلاف کشمیریوں کے اس مظاہرے میں شریک ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:جو ڈالر ہاتھ نہیں آرہا تھا وہ ہاتھ آگیا ہے،گورنر سندھ کامران ٹیسوری
صدر آزادجموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس ہو رہا ہے آج تک دنیا یہی سمجھتی تھی کہ مودی صرف مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں اقلیتوں پر ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے لیکن ا ب کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اور کینیڈین پارلیمنٹ نے دوٹوک اور واضح الفاظ میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں مودی سرکار اور بھارتی خفیہ ایجنسی را کو ملوث قرار دیا ہے۔اس سلسلے میں امریکہ،برطانیہ اوریورپ نے کھل کر کینیڈا کی حمایت کا اعلان کیا اور کہا ہے کہ بھارت اس حوالے سے غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائے اوراصل حقائق دنیا کے سامنے لائے اور اگر بھارت اس میں ملوث ہے تو بھارت نے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سکھ رہنما کا قتل،امریکہ کی مودی حکومت کو وارننگ
صدر آزادجموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ امریکہ میں مقیم کشمیریوں، پاکستانیوں،سکھوں اور دیگر اقلیتوں سے اپیل ہے کہ جب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی یا بھارتی وزیر خارجہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کیلئے آئیں تو اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے کشمیریوں کے مظاہرے میں شریک ہوں اور دنیا کو بتائیں کہ بھارت کی انتہا پسند مودی کی حکومت ایک طویل عرصے سے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کر رہی ہے جس میں لاکھوں بے گناہ کشمیریوں کو شہید اور کشمیری خواتین کی عصمت دری کی گئی ہے،دنیا کو بھارت کے ان انسانیت سوز مظالم کا نوٹس لیناچاہیے۔
یہ بھی پڑھیں : 4سال بعدمیر واعظ عمر فاروق کی نظر بندی ختم