راولپنڈی(کرائم سیل )وفاقی تحقیقاتی ادارے( ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے کارروائی کرتے ہوئے مالی فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں:جعلی انجکشن سے بینائی متاثر ہونے کے بعد ملتان اور صادق آباد میں بھی کیسز رپورٹ
پاکستان ٹائم کے مطابق گرفتار ملزم طلحہ محمود نے لڑکی بن کر لڑکے سے فیس بک پر رابطہ کیا،ملزم نے خود کو کینسر کی مریض بھی ظاہر کرتے ہوئے رقم ہتھیائی،ملزم نے من گھڑت پریشانیوں کا حوالہ دیتے ہوئے متاثرہ لڑکے سے لاکھوں روپے بٹورے،ملزم طلحہ محمود کو راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا۔ریکارڈ کے مطابق ملزم مجموعی طور پر 12 لاکھ روپے سے زائد وصول کر چکا تھا اور اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ متاثرہ لڑکے کو دھمکیاں بھی دیتا رہا۔فراڈ سے حاصل کردہ رقوم مختلف موبائل اکانٹس میں ٹرانسفر کی گئی۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ مدعی کچھ عرصہ سے ملزم کے ساتھ فون پر گھنٹوں باتیں کرتا تھا اور نازیبا گفتگو کے ٹھرک نے اسے ملزم کے جال میں پھنسایا۔