مظفرآباد (بیورو رپورٹ )آزاد جموں و کشمیر شدید موسمیاتی تبدیلیوں کا شکار ہے،آبادی کے پھیلاو اور جنگلات کے کٹاو کی وجہ سے سرسبز علاقے حیرت انگیز طور پر کم ہو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:برقع پہن کر ویڈیو بنانے والے 4 ٹک ٹاکر حوالات پہنچ گئے
دارالحکومت مظفرآباد سمیت آزاد کشمیر بھر میں موسمیاتی تبدیلیاں تیزی سے رونما ہونے کی وجہ سے بارش میں کمی اور گرمی میں اضافہ ہو رہا ہے،ماحولیاتی تبدیلی کے باعث سرسبز علاقے بنجر بنتے جا رہے ہیں،جس کی وجہ سے علاقے کا قدرتی حسن بھی ماند پڑنے لگا ہے۔موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے غذائی اجناس کی پیداوار نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ کئی علاقوں میں چشمے تک خشک ہو چکے ہیں،آزاد جموں و کشمیر کے بالائی علاقوں میں گلیشیئرز تیزی سے پگل رہے ہیں،کئی سالوں سے ندی نالے خشک اور دریاوں میں پانی کی سطح مسلسل کم ہونے لگی ہے۔آزاد کشمیر میں گزشتہ چند سالوں کے دوران درجہ حرارت تیزی سے بڑھ رہا ہے جس سے آبادی اور ماحولیات پر مضر اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔