لاہور (کرائم سیل )عوام کے بعد اب ڈاکووں نے سیاستدانوں کو بھی لوٹنا شروع کر دیا،سابق رکن پنجاب اسمبلی ربیعہ نصرت سے ڈاکو پچاس ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں:عوام کی خدمت میرا شوق،دوسرا موقع ملا،ضائع نہیں کریں گے،جہانگیر ترین نے سیلاب متاثرین سے وعدہ کر لیا
تفصیلات کے مطابق ربیعہ نصرت کی گاڑی کا پیچھا کرنے والے ڈاکووں کی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی، تھانہ شمالی چھاونی نے ڈکیتی کی بجائے چھینا جھپٹی کا مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کے مطابق ربیعہ نصرت ہسپتال سے کسی کی عیادت کر کے نکلیں تو موٹر سائیکلوں پر سوار 2 ڈاکووں نے گاڑی کو ٹکر مار کر روکا،گاڑی رکنے پر اسلحہ کے زور پر ڈاکووں نے سابق رکن پنجاب اسمبلی کا بیگ چھین لیا۔درج ایف آئی آر کے مطابق سابق ایم پی اے کے بیگ میں 50 ہزار روپے،موبائل فون،اے ٹی ایم اور اسمبلی کارڈ بھی موجود تھا۔اس حوالے سے سابق ایم پی اے ربیعہ نصرت کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج آنے کے باوجود پولیس ملزمان کا سراغ نہیں لگا سکی اور مقدمہ بھی ڈکیتی کی دفعات کے تحت درج نہیں کیا ہے۔
