اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)اسلام آباد میں صحافی خالد جمیل کو ڈیوٹی مجسٹریٹ مرید عباس کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق عدالت نے ایف آئی اے کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔گزشتہ پیشی پر عدالت نے خالد جمیل کا 2 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا جس کے بعد انہیں آج عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ صحافی خالد جمیل کو سائبر کرائم ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:سبزی منڈی میں چیتے کا حملہ ، 2 افراد زخمی