شیخو پورہ (نیوز رپورٹر)شیخوپورہ کے علاقے فیروزوالا قلعہ ستار شاہ کے قریب میانوالی سے لاہور جانے والی ٹرین پٹڑی پر کھڑی مال بردار گاڑی سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 20 افراد زخمی ہو گئے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا، زخمیوں میں پانچ افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ لائن تبدیل نہ ہونے کے باعث پیش آیا۔دوسری جانب غفلت برتنے پر ڈرائیور اور اسسٹنٹ ٹرین ڈرائیور، اسٹیشن ماسٹر قلعہ ستار شاہ اور کیبن مین کو معطل کر دیا گیا۔ ریلوے ترجمان کے مطابق ڈپٹی پرنسپل افسران کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے جو 24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں:جو ڈالر ہاتھ نہیں آرہا تھا وہ ہاتھ آگیا ہے، گورنر سندھ کامران ٹیسوری