لندن(سٹاف رپورٹر) لندن میں ہونے والی لیگی قیادت کی اہمبیٹھک کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی اور نوازشریف نے جارحانہ بیانیہ سے پیچھے ہٹنے سے صاف انکار کردیا۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے شرکا ء پر واضح کیا کہ پارٹی کڑے احتساب کا جارحانہ بیانیہ لے کر ہی انتخابی میدان میں اترے گی، یہاں بات ملک اور ملک میں بسنے والے کروڑوں شہریوں کی ہے، ملک کے خلاف سازش میں جنہوں نے حصہ ڈالا سب کو بے نقاب کرنا چاہیے، ملک سے کھلواڑ کرنے والوں کا احتساب کئے بغیر پاکستان کو آگے نہیں لے جایا جا سکتا، صرف میری ذات کی بات ہوتی تو درگزر کر جاتا لیکن ترقی کرتے ہوئے پاکستان کو نقصان پہنچایا گیا۔ لیگی ذرائع کے مطابق نواز شریف کے موقف کی لندن میں موجود لیگی رہنمائوں نے بھی کھل کر حمایت کیتاہمشہباز شریف اپنے بھائی کو نرم موقف اختیار کرنے پر قائل نہ کر سکے جبکہ مریم نواز نے بھی نواز شریف کے موقف کی حمایت کی ۔ اجلاس میں شہباز شریف نے سازشی کرداروں کے احتساب کے حوالے سے پارٹی کے اندر پائی جانے والی تشویش سے آگاہ کیا جس کے بعد نواز شریف نے تمام سی ای سی ممبران سے تجاویز طلب کر لیں، 7 دن کے اندر تحریری طور پرتجاویز نوازشریف کو دی جائیں گی، نوازشریف پارٹی رہنماں کے تحفظات سمیت تمام معاملات براہ راست خود دیکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:سیکیورٹی اداروں کی اہم کامیابی ،تحریک طالبان کا بھتہ گروپ گرفتار