اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)ممنوعہ فنڈنگ ضبطگی کیس ایک بار پھر ڈی لسٹ کردیا، یہ کیس 26 ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر کیا گیا تھا۔ گزشتہ سماعت کے حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ کہ پی ٹی آئی 22 اگست کو شوکاز کا حتمی جواب جمع کروائے، حتمی جواب جمع نہ کروانے کی صورت میں الیکشن کمیشن کیس نمٹانے دے گا، حتمی جواب جمع نہ کروانے کی صورت میں دستیاب ریکارڈ کی بنیاد پر حتمی فیصلہ جاری کر دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:سیکیورٹی اداروں کی اہم کامیابی ،تحریک طالبان کا بھتہ گروپ گرفتار