کراچی (سٹاف رپورٹر) نگراں وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری رہا تو پیٹرول کی قیمت میں کمی کی جائے گی، اس سے قبل گوہر اعجاز بھی تیل کی قیمتوں میں ممکنہ کمی بارے بات کرچکے ہیں۔ کراچی پریس کلب میں گفتگو کرتے ہوئےمرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھاکہ نگران حکومت کے اقدامات سے ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی، ڈالر کی قیمت کم ہونے سے اس کا فائدہ عوام کو منتقل ہوگا، جو میڈیا ادارہ ملازمین کو تنخواہ نہیں دے گا اس کو اشتہارات نہیں دئیے جائیں گے، غریب کا بیٹا ہوں سبزی اور فروٹ خود خریدتا ہوں تو مہنگائی کا احساس ہے۔
یہ بھی پڑھیں:خدیجہ شاہ سمیت 55 ملزمان کی ضمانتیں خارج،صنم جاوید سمیت 9 ملزمان کو رہائی مل گئی