موریطانیہ میں عالمی کانفرنس،علامہ طاہر اشرفی کا مسئلہ کشمیر و فلسطین پر دبنگ خطاب،65 ممالک کے وفود عش عش کر اٹھے

موریطانیہ(خصوصی رپورٹ)پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی نے موریطانیہ میں ہونے والی عالمی کانفرنس میں مسئلہ کشمیر و فلسطین بھرپور انداز میں اٹھاتے ہوئے پاکستان کی نمائندگی کا بھرپور حق ادا کر دیا،علامہ طاہر اشرفی کے مختصر اور مدلل خطاب کی عالمی رہنماوں کی جانب سے تحسین،کانفرنس میں صدر موریطانیہ،سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی سمیت 65 اسلامی ممالک کے وفود شریک ہیں۔


”پاکستان ٹائم“کے مطابق موریطانیہ میں ہونے والی عالمی کانفرنس میں پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی نے مسئلہ کشمیر و فلسطین دبنگ انداز میں اٹھاتے ہوئے ایسی جاندار تقریر کر دی کہ عالمی کانفرنس میں شریک 65 ممالک کے وفود عش عش کر اٹھے اور ان کے بعد ہونے والی ہر تقریر میں مقررین علامہ طاہر اشرفی کی تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے مسئلہ فلسطین و کشمیر بارے اپنی آرا پیش کرتے رہے۔علامہ طاہر محمود اشرفی نے اپنے خطاب میں کہا کہ فلسطین اور کشمیر اُمت مسلمہ کے مسائل ہیں،اُمت کو ان کے حل کے لئے متحد ہونا ہو گا، مسلم اُمہ مذاکرات پر یقین رکھتی ہے،ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن ہم اپنے مقدسات کی توہین بھی برداشت نہیں کر سکتے،اپنے مظلوم کشمیری و فلسطینی بھائیوں کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہیں گے۔

علامہ طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ اُمت مسلمہ کے درپیش مسائل مذاکرات کے ذریعے ہی حل ہو سکتے ہیں،ہمیں مکالمہ کو فروغ دینا ہو گا، تمام مذاہب اور مسالک کے درمیان مکالمے سے ہی امن کی راہ ہموار ہو سکتی ہے،پاکستان قطعی طور پر تنہا نہیں ہے پورا عالم اسلام پاکستان کے ساتھ ہے،اسلامی تعاون تنظیم اور مملکت سعودی عرب اور پاکستان کا کشمیر و فلسطین پر موقف ایک ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام امن اور سلامتی کا دین ہے،بے گناہ انسانوں کا قتل کسی بھی صورت شریعت اسلامیہ میں جائز نہیں،نبی کریم ﷺکی سیرت ہی ہماری نجات کا واحد ذریعہ ہے،قران کریم،ناموس رسالت ﷺ ،آسمانی کتب،انبیاء و رسل کی ناموس کا عالمی سطح پر قانون بنایا جائے،مقدسات کی توہین کے خاتمے اور بین المذاہب و بین المسالک رواداری اور ہم آہنگی کیلئے ہمیں متحد ہو کر جدوجہد کرنا ہو گی،تمام آسمانی کتب،انبیا ء اور رسل محترم ہیں،مقدسات کی توہین کسی صورت جائز نہیں،اسلامی تعاون تنظیم اور اقوام متحدہ کو اس حوالے سے موثر کوششیں کرنی چاہئیں۔علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی نے اسلام اور مسلمانوں کے لئے رابطہ عالم اسلامی اور سعودی عرب حکومت کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے موریطانیہ کی حکومت کا عالمی کانفرنس کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں